ہانگ کانگ سپر سکسز،عباس آفریدی کے6 چھکوں کی دھوم
ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے کویت کے خلاف ایک اوور میں 6 چھکے لگا کر شاندار کارکردگی دکھائی۔ ان کی دھواں دار اننگز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کویت کے خلاف میچ میں عباس آفریدی نے 12 گیندوں پر 55 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے شامل تھے، ان کی یہ کارکردگی پاکستان کی کامیابی میں اہم ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ہانگ کانگ سپر سکسز:پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان نے کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا، تاہم بھارت کے خلاف دوسرا میچ بارش سے متاثر ہوا جس میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت نے 2 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
🚨Big win for Pakistan against Kuwait in the Hong Kong Super Sixes! 🔥
They beat Kuwait by 4 wickets, with Abbas Afridi smashing six sixes in an over! 🤯#HongKongSixes pic.twitter.com/WjppEmAqTx
— ICC Asia Cricket (@ICCAsiaCricket) November 7, 2025
بعد ازاں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
عباس آفریدی نے جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔