تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے ٹینکرز ٹریکرز کے مطابق ایرانی خام تیل سے بھرے تین ٹینکر ایسے سمندری راستوں سے گزر گئے جو امریکی نگرانی کے دائرہ کار میں سمجھے جا رہے تھے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ جہاز محفوظ انداز میں خلیج کے علاقے سے نکلنے میں کامیاب رہے۔ اس پیش رفت کو عالمی توانائی منڈیوں اور خطے کی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران سے تیل کی ترسیل اور اس پر عائد پابندیوں کا معاملہ عالمی سطح پر مسلسل توجہ کا مرکز بنا ہوا