ہانگ کانگ سپر سکسز:پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 6 اوورز میں 102 رنز بنائے، جس میں جورک وین نے 40 رنز اسکور کیے۔ محمد شہزاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیم کا اعلان
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3.5 اوورز میں 103 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔ اوپنر عبدالصمد نے صرف 10 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلوائی۔ خواجہ نافع 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان عباس آفریدی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ رہے۔