ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ایران امریکا معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے مقام میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب یہ اہم سفارتی تقریب سوئٹزرلینڈ کے علاقے برجن اسٹاک میں 19 جون کو منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اس تقریب کی میزبانی کرے گا جبکہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی حکام انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی اس موقع پر شریک ہوگا جو 18 جون کو سوئٹزرلینڈ پہنچے گا۔

دوسری جانب سوئس وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اب برجن اسٹاک میں ہوں گے۔ وزارت کے مطابق اس مقام کا انتخاب ایران، امریکا، پاکستان اور قطر کے ثالثوں کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ تبدیلی مذاکراتی عمل کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔