ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

اسرائیلی حملے کے باعث دستخط کی تقریب میں تاخیر ہوگئی،ٹرمپ

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
اسرائیلی حملے کے باعث دستخط کی تقریب میں تاخیر ہوگئی،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان متوقع معاہدے پر دستخط کی تقریب میں چند گھنٹوں کی تاخیر ہو گئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق دستخط کی تقریب جو پہلے اسی وقت ہونا تھی، اب کچھ گھنٹوں بعد منعقد کی جائے گی۔

امریکی صحافیوں کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل آئندہ 2 سے 3 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لبنان پر حملے کے حوالے سے ان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے نیتن یاہو سے سوال کیا کہ وہ یہ کیا کر رہے ہیں، جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے مزید حملے نہ کرنے کا عندیہ دیا۔

صورتحال کے باعث خطے میں سفارتی سرگرمیاں مزید تیز ہو گئی ہیں اور مذاکراتی عمل پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔