چاند نظر نہیں آیا،یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ ہوگی
پاکستان بھر میں محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماہِ محرم الحرام کے آغاز کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا، تاہم کسی بھی شہر سے چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاند نظر نہ آنے کے باعث محرم الحرام کا آغاز 17 جون بروز بدھ سے ہوگا۔
محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور اسے مذہبی و روحانی اعتبار سے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔