ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بڑا اپ سیٹ،اسپین کیپ ورڈی کو شکست دینے میں ناکام

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بڑا اپ سیٹ،اسپین کیپ ورڈی کو شکست دینے میں ناکام

 فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک میچ میں سابق عالمی چیمپئن اسپین اور پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں شریک ہونے والی کیپ ورڈی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، تاہم میچ کسی بھی ٹیم کے گول کے بغیر برابر رہا۔

ایٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں اسپین نے زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول رکھا اور متعدد حملے کیے، لیکن وہ کیپ ورڈی کی مضبوط دفاعی لائن کو عبور کرنے میں ناکام رہی۔

کیپ ورڈی کے گول کیپر وزینا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کے کئی یقینی گول روک دیے۔ اسپین کی ٹیم نے دو درجن سے زائد مرتبہ گول کرنے کی کوشش کی، جن میں سے سات بار گول پر براہ راست نشانہ لیا گیا، تاہم ہر بار کیپ ورڈی کے دفاع اور گول کیپر نے صورتحال سنبھال لی۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔