ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوگیا،سب کو مبارکباد،ٹرمپ

👁️ 7 مرتبہ پڑھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوگیا،سب کو مبارکباد،ٹرمپ

ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوگیا،سب کو مبارکباد،ٹرمپ-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جسے انہوں نے خطے میں امن کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد ایرانی بندرگاہوں کے گرد قائم امریکی بحری پابندیاں ختم کردی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی بحری تجارت اور تیل کی ترسیل دوبارہ معمول پر آسکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز جمعہ کے روز جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد مکمل طور پر کھول دی جائے گی، جبکہ سمندری راستے کو محفوظ بنانے کے لیے بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

بعد ازاں ایک امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران مستقبل میں حتمی جوہری معاہدے تک نہ پہنچا تو امریکا دوبارہ سخت اقدامات پر غور کرسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق نئے معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی قسم کا ٹول عائد نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں استحکام اور سلامتی کو فروغ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کئی امریکی صدور ایران کے ساتھ پائیدار امن قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، تاہم ان کے بقول موجودہ معاہدہ خطے میں حقیقی امن کی بنیاد رکھے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔