لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر کیلئے پرپوزل
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی مختلف ویڈیوز زیر گردش ہیں۔
ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والی لیگ اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث جنوبی افریقا چیمپیئنز کے نام رہی جبکہ پاکستان چیمپئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
WCL owner proposing Anchor on live after SA became champions 😭pic.twitter.com/o8fnjBGpb8
— Div🦁 (@div_yumm) August 2, 2025
میچ کے دروان جہاں شائقین کھلاڑیوں کے بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے وہیں لیگ کے اختتام پر لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر کا تبصرہ سب کو دنگ کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز جیت لی
میچ کے اختتام پر خاتون پریزینٹر کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے کامیاب انعقاد پر کس طرح جشن منائیں گے؟
یہ بھی پڑھیں:۔ ورلڈ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پاکستان کو شکست
پریزینٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگ کے مالک نے کہا کہ ایک بار جب یہ ختم ہوجائے تو میں شاید آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔
لیگ کے مالک کا جواب سن کر پریزنٹر دنگ رہ گئی اور کہا کہ ’اوہ مائی گاڈ‘۔
ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔