ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.36 🇪🇺 یورو ₨322.49 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.23 🇦🇪 درہم ₨75.80 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے بیٹے کے دعوے کی تردید

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے بیٹے کے دعوے کی تردید

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے بیٹے کے دعوے کی تردید

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالغفور انجم نے کہا کہ جیل میں معمول کے مطابق قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی قیدی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اس کو دیگر قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے 10 قیدیوں کی اموات کا دعوی کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ خدشہ ہے ان کے والد بھی اس بیماری سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔