ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ایران امریکا 14 نکاتی مسودہ سامنے آگیا

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
ایران امریکا 14 نکاتی مسودہ سامنے آگیا

ایران اور امریکا کے درمیان زیرِ غور 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی اہم تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں، جن میں پابندیوں میں نرمی، جنگ بندی اور اقتصادی تعاون سمیت متعدد اہم نکات شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ مسودے میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی کو 30 روز کے اندر ختم کرے گا، جبکہ ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر عائد پابندیوں کو بھی معطل کیا جائے گا۔

مسودے میں لبنان سمیت مختلف محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی کی شق بھی شامل ہے، جس کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

دستاویز کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ایران کی تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر فراہم کریں گے۔ تاہم مجوزہ معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے اتحادی گروپوں سے متعلق معاملات شامل نہیں کیے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران ایران کے تقریباً 24 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں گے، جبکہ حتمی معاہدے کی بین الاقوامی سطح پر توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے کرانے کی تجویز بھی مسودے کا حصہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ مسودہ حتمی معاہدے کی شکل اختیار کر لیتا ہے تو اس کے خطے کی سیاست، معیشت اور سیکیورٹی صورتحال پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔