ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.43 🇪🇺 یورو ₨322.06 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.17 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.81 🇨🇳 چینی یوان ₨41.06

راولپنڈی میں فائرنگ کا واقعہ، باپ بیٹا جاں بحق

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
راولپنڈی میں فائرنگ کا واقعہ، باپ بیٹا جاں بحق

راولپنڈی میں فائرنگ کا واقعہ، باپ بیٹا جاں بحق-راولپنڈی کے علاقے سادہ روڈ چاکرہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولین گاڑی میں اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔