ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

امریکہ،ایران امن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں،وزیراعظم

👁️ 6 مرتبہ پڑھا گیا
امریکہ،ایران امن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں،وزیراعظم

امریکہ،ایران امن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں،وزیراعظم- وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک ایک امن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق معاہدے پر دستخط کی رسمی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد کی جائے گی، جہاں دونوں فریق اس اہم پیش رفت کو حتمی شکل دیں گے۔

شہباز شریف نے اس معاہدے کی کامیابی میں قطر، سعودی عرب اور ترکیے کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت تمام محاذوں پر فوجی سرگرمیوں اور کارروائیوں کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ ہوگا اور اسے مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاہدے میں لبنان سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی کشیدگی کم کرنے اور فوجی کارروائیاں روکنے کی شقیں شامل ہیں، جس سے خطے میں امن و استحکام کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر معاہدے پر کامیابی سے عمل درآمد ہوتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔