ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.43 🇪🇺 یورو ₨322.06 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.17 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.81 🇨🇳 چینی یوان ₨41.06

محرم الحرام سکیورٹی پلان تشکیل

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
محرم الحرام سکیورٹی پلان تشکیل

 پنجاب پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور مجالس و عزاداری جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے مکمل سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق لاہور سمیت پورے صوبے میں مجالس اور جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ عشرہ محرم کے دوران صوبے بھر میں 37 ہزار 868 مجالس اور 9 ہزار 412 عزاداری جلوس منعقد ہوں گے۔

ان پروگرامز کی سکیورٹی کے لیے ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 41 ہزار 200 اہلکار مجالس جبکہ 73 ہزار 400 سے زائد اہلکار جلوسوں کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جلوسوں کے روٹس، مجالس اور حساس مقامات پر 9 ہزار 500 سے زائد اہلکار پٹرولنگ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر یونٹس بھی سکیورٹی میں حصہ لیں گے۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ صرف منظور شدہ روٹس اور مقامات پر ہی جلوس اور مجالس کی اجازت ہوگی۔

مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 اور لاوڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، تاہم خواتین، بزرگ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو استثنا حاصل ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔