ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو پچھاڑ کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو پچھاڑ کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو پچھاڑ کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

دوحا: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گروپ بی میں پاکستان نے تین میں سے دو میچز کھیلے اور دونوں میں فتح حاصل کی۔ اگلی سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ 18 تاریخ کو بھارت اور یو اے ای کے میچ کے بعد ہوگا۔

دوحا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز بنائے اور پوری ٹیم 20 اوورز مکمل نہ کر سکی۔ ویبھو سوریا ونشی 45 رنز کے ساتھ بھارتی ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔

پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 47 گیندوں میں 79 رنز بنائے، جن میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ پاکستان نے صرف 14 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

بولنگ میں شاہد عزیز نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعد مسعود اور معاذ صداقت نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ معاذ صداقت کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔