دورۂ بنگلادیش کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورۂ بنگلادیش کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کل لاہور سے ڈھاکا روانہ ہوگی۔
اعلان کے مطابق عماد شکیل بٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ اشتیاق خان، منیب الرحمٰن، محمد سفیان خان، محمد عبداللّٰہ، حماد الدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت اور غضنفر علی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رانا عبدالوحید، افراز، عبدالحَنّان شاہد، عبدالرحمٰن، رانا محمد ولید، احمد ندیم اور جنید منظور بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم دورے کے دوران بنگلادیش کے خلاف متعدد میچز کھیلے گی، جس کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے۔