پیپلزپارٹی کی27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت جاری
کراچی کے بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل (سی ای سی) کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا، وزرائے اعلیٰ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی قائدین شریک ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
اجلاس میں سینیٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی، قائم علی شاہ، قادر پٹیل، قادر بلوچ، امجد حسین ایڈوکیٹ، نفیسہ شاہ، گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، قمر زمان قائرہ، نیئر بخاری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجا پرویز اشرف اور رضا ربانی شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان و سعودی دفاعی معاہدے میں ایرانی شمولیت کی خواہش
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کی رہنما شیری رحمان نے بتایا کہ اجلاس غیر شیڈیولڈ تھا، جسے بلاول بھٹو کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد بلایا گیا۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
شیری رحمان نے کہا کہ قیاس آرائیاں پہلے سے چل رہی ہیں، لیکن ترمیم پر قبل از وقت گفتگو ممکن نہیں تھی۔ پی پی پی نے ہمیشہ صوبوں کی خودمختاری کو یقینی بنایا ہے اور اٹھارویں ترمیم کا رول بیک کسی صورت ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ وزیراعظم سے ایم کیو ایم ملاقات،بلدیاتی مسودے کی حمایت
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سسٹم میں کوئی ایسی تبدیلی ہے جس سے روزمرہ کے کاموں میں بہتری آئے تو اس پر بات کرنے میں کوئی حرج نہیں، اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد موجود ہے۔ اجلاس میں ترمیم کے تمام نکات تفصیل سے زیر بحث آئیں گے۔