ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بھارت کا ایشیا کپ لوٹا دو مشن شروع!

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بھارت کا ایشیا کپ لوٹا دو مشن شروع!

بھارت کا ایشیا کپ لوٹا دو مشن شروع!

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چار روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول سمیت کئی اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سمیر سید کریں گے، جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ ٹرافی کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع کو بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔

بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیوجیت سائی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کو اب تک ایشیا کپ کی ٹرافی موصول نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، لیکن ابھی تک ٹرافی ہمارے حوالے نہیں کی گئی۔”

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مسئلہ آج دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران اٹھایا جائے گا۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے آئی سی سی اس معاملے میں شفاف فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر کو دبئی میں ایشیا کپ فائنل کے دوران بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا، تاہم انعامی تقریب کے موقع پر بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد وہ خود ٹرافی لے کر تقریب سے روانہ ہوگئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔