ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

آخری ٹی 20 میں پاکستان کی پہلے بائولنگ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
آخری ٹی 20 میں پاکستان کی پہلے بائولنگ

آخری ٹی 20 میں پاکستان کی پہلے بائولنگ

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا ہے۔

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا ہے۔ عثمان طارق پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم نے اچھا پرفارم کیا اور جیت کے بعد اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ٹونی ڈی زورزی، نگیڈی اور ناندرے برگر کو ڈراپ کیا گیا، جبکہ پریٹوریس، سیمالائن اور ولیمز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔