آئی سی سی کی بھارت نوازی بے نقاب،سابق ریفری کا انکشاف۔سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی کرکٹ میں بھارت کو خصوصی رعایت دی جاتی ہے اور فیصلوں پر اس کا اثر نمایاں ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو میں کرس براڈ نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران بھارتی ٹیم اوور ریٹ میں چار اوور پیچھے تھی، جس پر جرمانہ عائد ہونا تھا، مگر انہیں فون کال کے ذریعے کہا گیا کہ “ہاتھ ہلکا رکھو، کیونکہ یہ بھارت ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں اگلے میچ میں ساروو گنگولی نے دوبارہ یہی غلطی دہرائی، لیکن صرف کپتان کو سزا دینے کی ہدایت دی گئی۔
کرس براڈ کے مطابق، “کھیل میں سیاست سرایت کر چکی ہے، اور زیادہ تر فیصلے مالی اثر و رسوخ کے تحت کیے جاتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ اس نے عملی طور پر آئی سی سی پر قابو پا لیا ہے، اسی وجہ سے وہ مطمئن ہیں کہ اب کسی سیاسی عہدے کا حصہ نہیں۔