ون ڈے اور ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،بابر اور نسیم کی واپسی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے بھی یہی اسکواڈز برقرار رہیں گے۔
پی سی بی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، جب کہ عثمان طارق پہلی بار قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق۔
فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جب کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز (سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ) 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔