ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

افغانستان کاپاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
افغانستان کاپاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار

افغانستان کاپاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار

افغانستان نے پاکستان کے ساتھ سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا

اسلام آباد: افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود حالیہ کشیدگی اس فیصلے کی وجہ ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نومبر میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں افغانستان کی ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔ یہ سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی تھی۔

سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، جبکہ 19 نومبر کو راولپنڈی میں ہی سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ ہونا تھا۔ باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلنے تھے اور فائنل 29 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھا۔

افغانستان کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کہا ہے کہ سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی اور تیسری ٹیم کے انتخاب کے لیے انتظامات جاری ہیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔