ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق بڑی خبر

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق بڑی خبر

محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق بڑی خبر

کراچی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے واضح کیا ہے کہ ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں محمد عامر نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ دوبارہ قومی ٹیم میں کم بیک کر رہے ہیں یا ریٹائرمنٹ واپس لینے والے ہیں، تاہم یہ بات درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ویمنز ورلڈکپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ میری کسی سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی میرا واپسی کا کوئی منصوبہ ہے۔ عامر کا کہنا تھا کہ میں نے جو فیصلہ ریٹائرمنٹ کے وقت کیا تھا، وہ حتمی ہے۔

فاسٹ بولر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں، مگر اب پاکستان کرکٹ کو نئے کھلاڑیوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔