ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم فائنل مرحلے میں میڈل جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 82.27 میٹر جبکہ تیسری کوشش میں 82.75 میٹر پھینکی۔ دوسری اور چوتھی باری میں وہ فاؤل کر بیٹھے۔ ابتدائی تین تھروز کے بعد وہ دسویں نمبر پر رہے اور اگلے مرحلے میں جگہ نہ بنا سکے۔

بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو میں 83.65 میٹر پھینکی جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی سچن یادیو نے 86.29 میٹر کی بہترین کارکردگی دکھائی۔ تاہم گذشتہ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے تینوں کھلاڑی، نیرج چوپڑا، ارشد ندیم اور جمہوریہ چیک کے جیکب وڈلیچ اس بار نمایاں کارکردگی پیش نہ کر سکے۔

جیولن تھرو کا گولڈ میڈل ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ نے اپنے نام کیا۔ سلور میڈل اینڈریسن پیٹرز نے جیتا جبکہ برانز امریکا کے کرٹس تھامپسن کے حصے میں آیا۔

یاد رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ براہِ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔