ایشیا کپ،سری لنکا کو جیتنے کیلئے 140 رنز کا ہدف
ابوظبی میں جاری میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین اور جاکر علی بالترتیب 42 اور 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں 86 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت سے ٹیم معقول ٹوٹل تک پہنچایا۔
کپتان لٹن داس 28، مہدی حسن 9، توحید ہردوئے 8 جبکہ پرویز حسین ایمان اور تنزید حسن 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2 جبکہ نوان تھوشارا اور دُشمانتا چمیرا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔