ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پاکستان کا عمان سے میچ جیت کر فاتحانہ آغاز

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان کا عمان سے میچ جیت کر فاتحانہ آغاز

پاکستان کا عمان سے میچ جیت کر فاتحانہ آغاز

پاکستان نے ایشیا کپ میں عمان سے میچ جیت کر فاتحانہ آغاز کیا۔

پاکستان نے مقرہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے ، اور حریف ٹیم کو 161 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے محمد حارث 66رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

اسی طرح صاحبزادہ فرحان نے 29اور محمد نواز نے 19رنز بنائے، جب کہ حسن نواز نے 9اور فہیم اشرف نے 8رنز بنائے ، کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم کی بیٹنگ ابتدا ہی میں دباؤ میں نظر آئی ، عمان کا کوئی کھلاڑی بھی جم نہ کھیل سکا اور یوں پوری ٹیم 67رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

عمان کی جانب سے حماد مرزا27اور عامر کلیم 13رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔