ایشیا کپ 2025: یو اے ای 57 رنز پر آؤٹ، بھارت کو 58 رنز کا ہدف
مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم بھارت کے خلاف 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
یو اے ای کی اننگز 13.1 اوورز میں ختم ہوگئی۔ علیشان شرافو 22 اور کپتان محمد وسیم 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 اور شیوام دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 58 رنز درکار ہیں۔
گزشتہ روز افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی تھی۔
—