بریکنگ نیوز

تھائی لینڈ،خواجہ سرا مکڑی کی دریافت

نومبر 11, 2025 | admin
تھائی لینڈ،خواجہ سرا مکڑی کی دریافت

تھائی لینڈ،خواجہ سرا مکڑی کی دریافت- تھائی لینڈ کے گھنے جنگلات میں ایک نئی اور حیرت انگیز نوع کی مکڑی دریافت ہوئی ہے جو بیک وقت نر اور مادہ خصوصیات رکھتی ہے۔

سائنسدانوں نے اس منفرد مکڑی کا نام "ڈیمارچس اینازوما” رکھا ہے، جو ایک مشہور اینیمے کردار سے ماخوذ ہے۔
تحقیقی ماہرین کے مطابق مکڑی کے بائیں حصے میں مادہ خصوصیات جیسے چمکدار نارنجی رنگ اور بڑے جبڑے جبکہ دائیں حصے میں نر خصوصیات مثلاً چھوٹا قد اور سرمئی مائل رنگ نمایاں ہیں۔

یہ دریافت ’بیمرائیڈ‘ خاندان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور ’مائیگالومورف‘ گروپ میں تیسری مثال ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ مظہر "گائینینڈرومورفزم” کہلاتا ہے، جس میں ایک ہی جاندار کے جسم میں نر و مادہ خلیے موجود ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حالت ابتدائی نشوونما کے دوران جنسی کروموسومز میں خلل سے پیدا ہو سکتی ہے، جب کہ ماحولیاتی عوامل بھی اس میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ دریافت قدرتی تنوع اور فطرت کی پیچیدگی کا ایک نادر اور دلچسپ مظہر قرار دی جا رہی ہے۔