اے آئی روبوٹ نے 9 سیکنڈ میں کمپنی کا مکمل ڈیٹا بیس حذف کر دیا-مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکار سافٹ ویئر ایجنٹ نے حیران کن طور پر چند سیکنڈز میں ایک کمپنی کا مکمل ڈیٹا ختم کر دیا، جس کے نتیجے میں بکنگ سسٹم، صارفین کا ریکارڈ اور دیگر اہم معلومات عارضی طور پر ضائع ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ اے آئی ایجنٹ کار رینٹل کمپنیوں کے سافٹ ویئر میں موجود تکنیکی مسائل حل کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا، تاہم اس نے خرابی دور کرنے کے بجائے پورا پروڈکشن ڈیٹا بیس اور اس کے بیک اپس بھی ڈیلیٹ کر دیے۔
کمپنی کے بانی جر کرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ سسٹم نے مقررہ حفاظتی حدود کو توڑتے ہوئے مرکزی ڈیٹا کے ساتھ ساتھ بیک اپ فائلز بھی ختم کر دیں۔
ذرائع کے مطابق یہ اے آئی سسٹم جدید ماڈل کلاڈ اوپس 4.6 پر مبنی تھا، جسے پروگرامنگ اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبے میں انتہائی جدید سمجھا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد کمپنی کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ سکیورٹی کنٹرول میں یہ سنگین خرابی کیسے پیش آئی۔