ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

صدر زرداری اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
صدر زرداری اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

صدر زرداری اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات-پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کا عزم

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوانِ صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا ایوانِ صدر آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور انہیں باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔فریقین نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تنازعات کو بڑھنے سے روکنا اور مربوط سفارتی کوششیں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔صدر آصف علی زرداری نے ایران کی جانب سے علاقائی معاملات پر اصولی مقف اور پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر تہران کی حمایت کو سراہا اور مشکل اوقات میں ایران کی طرف سے یکجہتی کے مظاہرے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اور ایران ایک پرامن اور خوشحال خطے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ صدر نے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا بھی جموں و کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف مسلسل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔صدر زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ ایرانی صدر کا حالیہ دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا۔ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے 12 روزہ جنگ کے دوران اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔