ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.54 🇪🇺 یورو ₨321.79 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.30 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.28 🇦🇪 درہم ₨75.85 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

مجتبیٰ خامنہ ای نے اختلاف کے باوجود معاہدے کی منظوری دے دی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای نے اختلاف کے باوجود معاہدے کی منظوری دے دی

مجتبیٰ خامنہ ای نے اختلاف کے باوجود معاہدے کی منظوری دے دی–ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری ذاتی اختلاف کے باوجود ایرانی صدر کی یقین دہانی کے بعد دی گئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے اپنے تحریری بیان میں واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات محض سفارتی عمل کا حصہ ہیں اور اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایران اپنے اصولی یا قومی مؤقف سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ معاہدے کے حوالے سے ان کی ذاتی رائے مختلف تھی، تاہم صدر مسعود پزیشکیان نے یقین دہانی کرائی کہ ایران اپنے قومی مفادات اور مزاحمتی مؤقف کا مکمل تحفظ کرے گا، جس کے بعد انہوں نے معاہدے کی منظوری دی۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ اگر امریکا معاہدے پر عملدرآمد کے دوران اضافی مطالبات یا یکطرفہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو ایران اسے قبول نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران صرف ان ہی شقوں کا پابند رہے گا جن پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہوا ہے اور کسی بھی نئی شرط یا دباؤ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ معاہدے پر امریکا، ایران اور ثالث پاکستان کے نمائندوں نے دستخط کیے ہیں، جس کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہو گئی ہے اور دونوں ممالک نے کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔