ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.54 🇪🇺 یورو ₨321.79 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.30 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.28 🇦🇪 درہم ₨75.85 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

آزادکشمیر انتخابات،ن لیگ نےتمام امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
آزادکشمیر انتخابات،ن لیگ نےتمام امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

آزادکشمیر انتخابات،ن لیگ نےتمام امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے-آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تمام امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

 

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر پارٹی صدر محمد نواز شریف کی جانب سے باقاعدہ طور پر 37 حلقوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تمام حلقوں کے جاری کردہ ٹکٹ ہولڈرز اور امیدواروں کے ناموں کی مکمل اور تفصیلی فہرست درج ذیل ہے

:LA-02 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، LA-03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، LA-04 کھاڑی سے رخسار احمد، LA-05 برنالہ سے وقار احمد نور، LA-06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، اور LA-07 بھمبھرسٹی سے چوہدری طارق فاروق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔LA-09 نکیال سے عمیر نعیم، LA-10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن، LA-11 سہنسہ سے محمد آصف، LA-12 چڑہوئی سے محمد ریاست خان، LA-13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد، LA-14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد، LA-15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس، LA-16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان، اور LA-17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔LA-19 ہجیرہ سے سردار عامر الطاف خان، LA-20 کھائیگلا سے عبدالرشید خان، LA-21 راولاکوٹ سٹی سے طاہر انور خان، LA-23 پلندری سے محمد نجیب خان، LA-24 بلوچ سے فاروق احمد طاہر، LA-25 اپر نیلم سے شاہ غلام قادر، LA-26 لوئر نیلم سے شاہ غلام قادر، LA-27 کٹلا سے نورین عارف، LA-29 مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی، LA-30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، LA-31 کھاوڑہ سے ثاقب مجید راجہ، LA-32 چکار سے راجہ محمد فاروق حیدر خان، اور LA-33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید انتخابی میدان میں اتریں گے

۔مہاجرین مقیم پاکستان کے مخصوص حلقوں میں LA-34 جموں-1 سے ناصر حسین ڈار، LA-35 جموں-2 سے چوہدری محمد اسماعیل، LA-37 جموں-4 سے مریم جاوید، LA-38 جموں-5 سے ذیشان علی، LA-39 جموں-6 سے راجہ محمد صدیق، LA-40 ویلی-1 سے محمد نعیم خان، LA-42 ویلی-3 سے سید شوکت علی شاہ، LA-43 ویلی-4 سے محمد یاسین لون، اور LA-44 ویلی-5 سے محمد احمد رضا قادری کو پارٹی کا باقاعدہ ٹکٹ الاٹ کر دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور سے جاری ہونے والی اس حتمی فہرست کے بعد تمام امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔