دبئی کے علاقے مرینا میں ایک انٹرسیپٹر میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک عمارت متاثر ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دفاعی کارروائی کے دوران میزائل کو فضا میں تباہ کیا گیا اور اس کا ملبہ قریبی عمارت پر آ گرا۔
دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ ملبہ گرنے کے باوجود کسی قسم کی آگ نہیں لگی اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ صورتحال پر فوری قابو پا لیا گیا۔
ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں واقعے کے فوراً بعد موقع پر پہنچ گئیں اور حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے علاقے کو محفوظ بنا دیا گیا۔
حکام کے مطابق متاثرہ عمارت ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی سے منسلک ہے، جسے ملبہ گرنے سے جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ مجموعی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور کسی بڑے خطرے کی بات نہیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ شہریوں کو محفوظ رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔