تہران: ایرانی طلباء نے مہلک کریک ڈاؤن کے بعد حکومت مخالف پہلا بڑا احتجاج کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق دارالحکومت تہران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں طلباء نے مارچ کیا اور بعد میں مظاہرین اور حکومتی حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اسی دوران تہران یونیورسٹی میں دھرنا دیا گیا اور شمال مشرق میں بھی ایک ریلی منعقد ہوئی۔
طلباء نے جنوری میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ادھر ایران اور امریکہ کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت ہوئی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ دنیا اگلے ممکنہ 10 دنوں میں جان لے گی کہ آیا ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوگا یا امریکہ فوجی کارروائی کرے گا۔