ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.36 🇪🇺 یورو ₨322.49 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.23 🇦🇪 درہم ₨75.80 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،چار دہشت گرد ہلاک

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،چار دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایک رہائشی مکان میں چھاپہ مارا گیا تو اندر موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوا جبکہ تین زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ہلاک افراد میں جلیل، نیاز اور حمدان کی شناخت ہوئی ہے، جبکہ ایک کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کے سربراہ اظفر مہیسر نے بتایا کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران اس ٹھکانے کا سراغ ملا تھا، جس کی نشاندہی پر چھاپہ مارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کارروائی کے دوران مکان سے کلاشنکوف، ایک ایس ایم جی، پانچ ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بعض ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی اور تلاش کا عمل جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔