ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پاکستان کا فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان کا فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان

پاکستان کا فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان

 

حکومت پاکستان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی اے ایم) کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 100 ٹن پر مشتمل 2 کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھجوائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ میرے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے، عمران خان

 

این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امدادی پروازیں اگلے 2 دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچائی جائے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔اداکارہ مریم نفیس نے جنات دکھائی دینے کا انکشاف کردیا

 

اس حوالے سے بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے، اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی ترسیل یقینی بنائیں گے۔

حکومت پاکستان نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔