ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بنگلہ دیش انتخابات:بی این پی رہنما پولنگ اسٹیشن کے باہر جاں بحق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بنگلہ دیش انتخابات:بی این پی رہنما پولنگ اسٹیشن کے باہر جاں بحق

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران خولنا شہر کے ایک پولنگ سینٹر کے باہر بی این پی (بنگلہ دیش نیشنل پارٹی) کے رہنما محیب الزمان کوچی جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ جمعرات کی صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر پیش آیا۔ محیب الزمان کوچی سابقہ آفس سیکرٹری خولنا سٹی یونٹ بھی رہ چکے تھے۔

بی این پی کے مطابق ہلاکت اس وقت ہوئی جب جماعت اسلامی کے ایک رہنما کے ہاتھ لگنے سے وہ درخت سے ٹکرا گئے اور سر پر شدید چوٹ لگنے سے فوت ہو گئے۔ تاہم علیا مدرسہ کے پرنسپل عبدالرحیم میا نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی کو دھکا نہیں دیا اور صرف کچھ خواتین کو باہر جانے کے لیے کہا تھا۔

پولیس کے مطابق صبح کے وقت بی این پی اور جماعت اسلامی کے حامیوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی، جس کے بعد موقع پر پہنچ کر دونوں فریقوں کو الگ کیا گیا۔ انتخابات کے دوران بی این پی کے رہنما طارق الرحمان کے حریف اور جماعت اسلامی کے امیدوار خالد الزمان نے ووٹنگ میں بے ضابطگیوں کا الزام بھی عائد کیا۔

بی این پی کے طلبہ ونگ کے رکن زبیر نے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال دو طرفہ ہے اور وہ اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کے کارکنان ووٹ سینٹرز پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔