ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی

 

امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں۔ نیو یارک، الینوائے اور مشیگن میں دو فٹ سے زائد برفباری کے باعث عمارتیں، مکانات اور سڑکیں مکمل طور پر سفید چادر میں ڈھک گئیں۔ خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار رہیں۔

شکاگو کے ایئرپورٹ پر آٹھ اعشاریہ چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جو نومبر کے مہینے میں شہر کی تاریخ کی سب سے زیادہ برفباری قرار دی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں، یخ بستہ ہوائیں اور مزید برفباری سردی کی شدت میں اضافہ کرے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔