بھارت نے3 پاکستانی قیدی رہا کر دیے-بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستان کے حوالے کر دیا۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والوں میں اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس شامل ہیں۔ تینوں پاکستانی شہریوں کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس بھیج دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن قیدیوں کی فلاح، قانونی معاونت اور جلد وطن واپسی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ قیدیوں کی رہائی دونوں ممالک کے درمیان انسانی بنیادوں پر مثبت پیش رفت ہے۔