ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

سعودی عرب اور یو اے ای میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
سعودی عرب اور یو اے ای میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا

سعودی عرب اور یو اے ای میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا-سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئے ہجری سال 1448 ہجری کا آغاز ہو گیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں چاند نظر آنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد یکم محرم الحرام 16 جون بروز منگل مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں یوم عاشورہ 25 جون کو منایا جائے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے بھی نئے ہجری سال کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای میں بھی یکم محرم الحرام 16 جون کو ہوگی۔

فتویٰ کونسل کے مطابق امارات میں یوم عاشورہ 25 جون کو ہوگا۔

واضح رہے کہ مختلف ممالک میں رویت ہلال کے حساب سے اسلامی مہینوں کے آغاز میں فرق ہو سکتا ہے، اسی وجہ سے خطے کے ممالک میں تاریخیں مختلف ہو جاتی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔