ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

حیدرآباد میں پٹاخے کی فیکٹری میں زوردار دھماکا،5 افراد جاں بحق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
حیدرآباد میں پٹاخے کی فیکٹری میں زوردار دھماکا،5 افراد جاں بحق

 

حیدرآباد میں پٹاخے کی فیکٹری میں زوردار دھماکا،5 افراد جاں بحق

حیدرآباد کے علاقے لغاری گوٹھ دریا کنارے واقع پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری رہائشی علاقوں سے دور، کھیتوں کے قریب بنائی گئی تھی، تاہم دھماکے اور آگ لگنے سے فیکٹری کا کچھ حصہ گر گیا ہے۔ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

عوام کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔