ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

افغان نائب وزیر کے بیان پر خواجہ آصف کا ردِ عمل

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
افغان نائب وزیر کے بیان پر خواجہ آصف کا ردِ عمل

افغان نائب وزیر کے بیان پر خواجہ آصف کا ردِ عمل

اسلام آباد وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا داخلی معاملہ ہے اور اگر وہ سستی راہداری کہیں اور تلاش کرنا چاہتے ہیں تو انہیں جانے دیا جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ریلیف ہوگا، کیونکہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان کے راستے آتا ہے، اگر افغانستان ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہے تو وہ آزاد ہیں۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے اس سے پاکستان کو کوئی معاشی نقصان نہیں ہوگا اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں یہ فیصلہ فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آمد و رفت میں کمی سے دہشت گردی کے پھیلاؤ کے امکانات کم ہوں گے اور بارڈر مینجمنٹ بہتر ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایک “Blessing in Disguise” ہے، کیونکہ افغانستان کا یہ اقدام پاکستان کے مفاد میں ہوگا اور کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔