ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

1973 کا آئین اصل شکل میں بحال ہوگا،اسد قیصر

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
1973 کا آئین اصل شکل میں بحال ہوگا،اسد قیصر

1973 کا آئین اصل شکل میں بحال ہوگا،اسد قیصر-پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی 1973 کے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرے گی۔ اسد قیصر نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے وفات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اہم نظریات سے ہٹ گئی ہے اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو حقیقی طور پر عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے خلاف درج مقدمے کا قانونی دفاع کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔