ایران میں بدترین خشک سالی شدت اختیار کر گئی
تہران/مشہد: ایران میں بدترین خشک سالی کے اثرات شدت اختیار کر گئے ہیں اور مشہد شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشہد کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے، جس سے شہر میں پانی کا انتظام ایک فوری ضرورت بن گیا ہے۔ مشہد شہر میں پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی خبردار کیا تھا کہ اگر بارش نہ ہوئی تو اگلے ماہ تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنا پڑے گی، اور خشک سالی جاری رہنے کی صورت میں شہر کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔ صدر نے پانی اور توانائی کےوسائل کے بہتر انتظام اور تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔