ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دوسری شادی کر لی۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماہر صحت ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے پہلے شوہر کے انتقال کے کئی سال بعد دوسری شادی کر لی۔
ڈاکٹر نبیحہ نے اپنی شادی کی خوشخبری پہلے ہی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر ترک مردوں کی طرح دلکش ہیں اور وہ خود سے کم عمر حارث سے شادی کر رہی ہیں۔
شادی کی تقریب میں سابق نیوز اینکر فرح اقرار بھی شریک ہوئیں اور انہوں نے شادی کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا جبکہ ڈاکٹر نبیحہ نے شادی کی تقریب میں پہننے والے ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات اور ایک کروڑ روپے کے عروسی لباس کا بھی ذکر کیا۔
تقریب کے دوران ڈاکٹر نبیحہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔