ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ڈمپر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق،ڈرائیور موقع سے فرار

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
ڈمپر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق،ڈرائیور موقع سے فرار

ڈمپر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق،ڈرائیور موقع سے فرار

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور حادثے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع قصور سے ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔