شاہد خاقان عباسی کو ہارٹ اٹیک،اسپتال میں زیر علاج
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں بروقت ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دل کی دو شریانوں میں اسٹنٹ ڈالے۔
ڈاکٹرز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کا علاج جاری ہے اور انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔