ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور میں ہوئی، جہاں شاہ محمود قریشی زیرِ علاج ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل شامل تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارٹی تنظیمی معاملات اور موجودہ سیاسی ماحول پر بھی مشاورت کی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔