چلغوزہ 8 ہزار روپے فی کلو سستا
ملتان ، سردیوں کے مقبول میوہ چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پچھلے سال 16 ہزار روپے فی کلو فروخت ہونے والا چلغوزہ اب 8 ہزار روپے فی کلو دستیاب ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس سال چلغوزے کی فصل وافر ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں نصف کمی واقع ہوئی ہے۔
چلغوزے کی قیمت میں کمی کے بعد مارکیٹوں میں خوشی کا ماحول ہے اور شہری اب آسانی سے چلغوزہ خرید کر اپنی سردیوں کی محفلوں کا لطف دوبالا کر رہے ہیں۔ ایک شہری نے بتایا کہ پچھلے سال وہ سوچ سمجھ کر خریداری کرتے تھے، جبکہ اس سال کھل کر خرید رہے ہیں۔