مودی ’خونی قاتل‘‘ قرار
جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں “خونی قاتل” قرار دیا۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ان کی حکومت نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسی دوران انہوں نے امریکی فوج کو ایٹمی ہتھیاروں کے فوری تجربات کی ہدایت بھی دے دی۔
امریکی صدر نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا، “مودی بظاہر نرم مزاج نظر آتے ہیں، مگر حقیقت میں وہ ایک سخت اور قاتل مزاج انسان ہیں۔” انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا، “نہیں، ہم لڑیں گے!”
ٹرمپ نے مزید کہا کہ “مجھے حیرت ہوئی، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟” ان کے اس بیان نے بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں تناؤ پیدا کر دیا اور مودی کی دوہری پالیسی ایک بار پھر عیاں ہو گئی۔
دوسری جانب، اسی سمٹ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی بھی ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا، “آپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی، امید ہے یہ ملاقات انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “چند امور پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے جبکہ باقی معاملات پر بھی جلد پیش رفت متوقع ہے، ممکن ہے چین کے ساتھ آج ہی کوئی اہم معاہدہ طے پا جائے۔”